Monday 30 May 2011

اہلِ سنت اور عقیدہِ توحید


اہلِ سنت اور عقیدہِ توحید
امام ابوالحسن اشعری جو اہلِ سنت کے تین مسالک حنفی  
شافعی، اور مالکی کے اصولِ دین کے امام ہیں،
 یعنی یہ تینوں مسالک 
عقاَئد میں امام ابو الحسن اشعری کے ہی مقلد ہیں،
 امام ابوالحسن اشعری نے
 مقالات الاسلامیں میں جو اہلِ سنت کے عقائِد درج کیے ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں۔
 
خدا کو جائز ہے کے انسان کو اس کام کی تکلیف دے جو اس کی طاقت سے باہر ہے۔

جبکہ۔۔۔
ہم کسی نفس کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے
                                                سورہ اعراف آیت ۴۲
 
 
خدا کو حق ہے کہ وہ مخلوقات کو عذاب دے بغیر اس کے کا ان کا کوئی جرم ہو۔

جبکہ۔۔ اللہ کسی پر ذرہ برابر ظلم نہیں کرتا- انسان کے پاس نیکی ہوتی ہے تو اسے دوگنا کردیتا ہے اور اپنے پاس سے اجر عظیم عطا کرتا ہے
                                                 سورہ نساء آیت ۴۰

 

     
 بعض اشاعرہ اس بات کے قائل ہیں، کے خدا دین و دنیا کی مصلحتوں کا خیال نہیں رکھتا
 
 آدمی کے افعال میں آدمی کی قدرت کا کچھ اثر نہیں کافر کا کفر گنہگار کا گناہ خود اللہ نے چاہا تھا

 
علم الکلام اور کلام علامہ شبلی نعمانی ص ۵۳، مقالات الاسلامین ابوالحسن اشعری ص ۵۶۹،علم الکلام امام غزالی ص ۳۴۔

2 comments:

  1. ماشاء اللہ بہت بہترین

    ReplyDelete
  2. اس پوسٹ کو میں اپنے بلاگ میں بھی کاپی کر رہی ہوں

    ReplyDelete