Sunday 23 September 2018

محدث امام حاکم کا معاویہ کے فضائل بیان کرنے سے انکار

امام حاکم کا معاویہ کے فضائل بیان کرنے سے انکار:

ابوعبدالرحمن کہتے ہیں کہ میں امام حاکم کے پاس اس وقت گیا جبکہ وہ ابو عبداللہ بن کرام کے پیروکاروں کے مظالم کی وجہ سے اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئے تھے اور ان کا مسجد کی طرف نکلنا ممکن نہیں تھا اور یہ اس لیے کہ لوگوں نے ان کا منبر توڑ دیا تھا اور باہر نکلنے سے منع کردیا تھا میں نے امام حاکم سے عرض کیا: اگر آپ معاویہ کے فضائل میں کچھ روایت کردیں اور املاء کروادیں تو آپ کی اس مصیبت سے جان چھٹ جائے جس پر امام حاکم نے کہا: میرا دل نہیں مانتا میرا دل نہیں مانتا۔ 

المنتظم ابن جوزی جلد 15 صفحہ 110



Saturday 22 September 2018

افضلیت امام علی ع اور صحابہ کرام

**افضلیت امام علی علیہ السلام**

امام اہلسنت امام ابی بکر باقلانی لکھتے ہیں:
"حضرت عبداللہ ابن عباس امام حسن ابن علی (ع) زید, عمار بن یاسر رض, سلمان فارسی رض, جابر بن عبداللہ رض, ابوالہیثم انصاری رض, حذیفہ بن یمان رض, عمرو بن حمق رض, ابوسعید الخدری رض اور دوسرے صحابہ کرام رض سے مروی ہے کہ وہ فرماتے تھے:
"بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد علی خیر البشر اور لوگوں میں سب سب سے بہترین شخص ہیں اور صحابہ میں سب سے بڑے عالم اسلام میں سب سے اول اور تمام لوگوں سے بڑھ کر رسول اللہ (ص) کے محبوب ہیں۔"
امام باقلانی لکھتے ہیں: "صحابہ کا یہ قول حضرت علی (ع) کی افضلیت کو واجب کرتا ہے۔"

مناقب الأئمة الأربعة امام ابی بکر باقلانی صفحہ 306




شیعہ تابعین

امام جلال الدین 24 تابعین کے نام بیان کرکے فرماتے ہیں: 

ھولاء رموا باتشیع وھو تقدیم علی علی الصحابہ۔

"ان سب کی طرف تشیع کی نسبت کی گئی ہے اور یہ تشیع حضرت علی علیہ السلام کو دیگر صحابہ پر مقدم کرنا تھا۔"

تدریب الروی شرح تقریب النووی امام جلال الدین سیوطی صفحہ 284

(ان تمام تابعین سے صحاح ستہ میں روایات مروی ہیں)



امام آلوسی اور یزید پر لعنت

**یزید پر لعنت کا جواز اور امام محمود آلوسی کا بیان** 

علامہ محمود آلوسی البغدادی )متوفی 1279 ھ سورہ47 آیت 22 اور 23 کی تفسیر میں تحریر کرتے ہیں:

الذي یغلب على ظني أن الخبيث لم یكن مصدقا برسال النبي صلى اللَّ تعالى عليه وسلم ۔ ۔ ۔ وأنا أذهب إلى جواز لعن مثله على التعيين ولو لم یتصور أن یكون له مثل من الفاسقين والراهر أنه لم یتب واحتمال توبته أضعف من إیمانه ویلحق به ابن زیاد وابن سعد وجماع فلعن اللَّ عز و جل عليهم أجمعين وعلى أنصارهم وأعوانهم وشيعتهم ومن مال إليهم إلى یوم الدین ما دمعت عين على أبي عبد اللَّ الحسين 

اور ميں وہی کہتا ہوں جو ميرے ذہن پر حاوی ہے کہ )یزید(خبيث نے رسول اللہَّ )ص( کی رسالت کی تصدیق نہيں کی ۔ ۔ ۔ ميرے مطابق یزید جيسے شخص پر لعنت کرنا جائز ہے حالنکہ انسان یزید جيسے فاسق کا تصور بهی نہيں کرسکتا اور برابر اس نے کبهی توبہ نہ کی اور اس کی توبہ کرنے کے امکانات ، اس کے ایمان کے امکانات سے بهی کم ہيں۔ یزید کے ساته، ابن زیاد ، ابن سعد اور اس کی جماعت کو بهی شامل کرنا چاہيے۔ تحقيق، اللَّہ کی لعنت ہو ان تمام لوگوں پر، ان کے دوستوں پر، ان کے مددگاروں پر اور ان کی جماعت پر، قيامت تک اور اس وقت تک جب تک کہ ایک آنکھ بهی ابو عبداللَّ الحسين کے لئے آنسو بہاتی ہے۔
تفسیر روح المعانی، ج 26 ص 73







فضائل معاویہ اور اہلسنت

علامہ ابن قیم احادیث موضوعہ کی علامات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

"ومن ذلک ماوضعه بعض جھلة السنة فی فضائل معاویه: قال اسحاق ابن راھویه : لا یصح فی فضل معاویه بن ابی سفیان۔"

اور انہی احادیث میں وہ احادیث بھی ہیں جو بعض سنیون نے معاویہ کے فضائل میں بنائی ہیں۔ امام اسحاق ابن راھویہ (استاد امام بخاری) فرماتے ہیں: معاویہ ابن ابی سفیان کی فضیلت میں رسول اللہ ص سے کوئی روایت صحیح ثابت نہیں۔

)یہی بات ملا علی قاری نے بھی اپنی کتاب میں رقم کی ہے۔)
المنار المنیف فی الصحیح والضعیف امام ابن قیم صفحہ 109،110، الاسرار المرفوعہ فی آخبار الموضوعہ ملا علی قاری صفحہ 455









بنو امیہ کا منبرون پر امام علی علیہ السلام پر "لعنت" کرنا

امام یاقوت حموئ لکھتے ہیں:

لعن علي بن أبي طالب ، رضي الله عنه ، على منابر الشرق والغرب … منابر الحرمين مكة والمدينة۔

شرق غرب کے منابر ، مکہ و مدینہ کے منابر مساجد سے علی ابن ابی طالب پر لعنت کی گئی 
معجم البلدان ، ج3 ، صفحہ 191