Saturday 21 May 2011

صحابہِ کرام کی شان میں بیان کی جانے والی ضعیف و موضوع روایات

صحابہِ کرام کی شان میں بیان کی جانے والی ضعیف و موضوع روایات اور شیخ ناصر الدین البانی کا اقرار۔۔







 میرے صحابہ کرام کی مثال ستاروں کی مانند ہے جو شخص ان کے کسی عمل کی اقتدا کرے گا وہ ہدایت یافتہ ہوگا
 

ناصر الدین البانی کہتے ہیں کے ہی حدیث موضوع ہے۔

تمھیں جو اللہ کی کتاب عطا کی گئی ہے اس پر عمل پیرا رہو ، اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں تمھارے پاس کوئی عذر نہیں ہے اگر کوئی حکم اللہ کی کتاب میں دستیاب نہ ہو تو میری قائم کردہ سنت پر عمل کرو اگر کوئی حکم میری قائم کردہ سنت میں بھی نہ تو معلوم کرو کہ میرے صحابہ نے کیا کہا ہے? میرے صحابہ آسمان کے ستاروں کی مانند ہیں ان میں سے جس کو اختیار کرو گے تمہیں راہنمائی حاصل ہوگی اور میرے صحابہ کا اختلاف تمھارے لئے باعث رحمت ہے

 البانی نے کہا ہے کہ یہ حدیث موضوع یعنی من گھڑت ہے

میں نے اپنے پروردگار سے ان باتوں کے بارہ میں استفسار کیا جن میں میرے بعد میرے صحابہ کا اختلاف ہوگا تو اللہ پاک نے میری جانب وحی کی ، اے محمد (ص) ! تیرے صحابہ میرے نزدیک آسمان کے ستاروں کی مانند ہیں بعض ستارے دیگر بعض سے زیادہ روشن ہیں جو شخص ان کے مختلف اقوال میں سے کسی ایک کے قول کو قابل عمل سمجھے گا وہ میرے نزدیک ہدایت پر ہے

البانی نے اس کو بھی موضوع کہا ہے

بلاشبہ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں ان میں سے جس کے قول پر تم عمل کرو گے ہدایت یافتہ ہو جائو گے

ناصر الدین البانی کہتے ہیں کہ یہ حدیث بھی موضوع ہے۔ 
 

No comments:

Post a Comment