Saturday 10 October 2020

شاہ عبدالحق محدث دہلوی اور یزید

 یہ کہنا کہ یزید نے امام حسین کے قتل کا حکم نہیں دیا مردود اور باطل ہے:

 حضرت شیخ محقق شاہ عبد الحق محدث دہلوی فرماتے ہیں :

 ایک طبقہ کی رائے ہے کہ یزید نے امام حسین (ع) کے قتل کا حکم نہیں دیا نہ ہی وہ آپ کی شہادت پر رضامند تھا ۔ ہمارے نزدیک یہ رائے مردود اور باطل ہے ۔ مزید لکھتے ہیں : ایک طبقہ کی رائے یہ ہے کہ قتلِ حسین (ع) گناہِ کبیرہ ہے ۔ کیونکہ ناحق قتلِ مومن کفر نہیں گناہِ کبیرہ ہے اور لعنت تو کافروں کے لئے مخصوص ہے ۔ ایسی رائے رکھنے والوں پر افسوس ہے ۔ وہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے کلام سے بھی بے خبر ہیں ۔ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیھا اور ان کی اولاد سے بغض و عداوت اور ان کی تکلیف و توہین نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم سے عداوت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی ایذا کا سبب بھی ہے ۔ اس حدیث کی روشنی میں یہ حضرات یزید کے متعلق کیا فیصلہ کریں گے ؟ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی توہین اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم سے عداوت کفر و لعنت کا سبب نہیں ؟ کیا یہ بات جہنمی ہونے کے لئے کافی نہیں؟ 

 تکمیل الایمان فارسی شیخ محقق مطبوعہ الرحیم اکیڈمی کراچی صفحہ نمبر 172۔






No comments:

Post a Comment