Saturday 22 September 2018

افضلیت امام علی ع اور صحابہ کرام

**افضلیت امام علی علیہ السلام**

امام اہلسنت امام ابی بکر باقلانی لکھتے ہیں:
"حضرت عبداللہ ابن عباس امام حسن ابن علی (ع) زید, عمار بن یاسر رض, سلمان فارسی رض, جابر بن عبداللہ رض, ابوالہیثم انصاری رض, حذیفہ بن یمان رض, عمرو بن حمق رض, ابوسعید الخدری رض اور دوسرے صحابہ کرام رض سے مروی ہے کہ وہ فرماتے تھے:
"بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد علی خیر البشر اور لوگوں میں سب سب سے بہترین شخص ہیں اور صحابہ میں سب سے بڑے عالم اسلام میں سب سے اول اور تمام لوگوں سے بڑھ کر رسول اللہ (ص) کے محبوب ہیں۔"
امام باقلانی لکھتے ہیں: "صحابہ کا یہ قول حضرت علی (ع) کی افضلیت کو واجب کرتا ہے۔"

مناقب الأئمة الأربعة امام ابی بکر باقلانی صفحہ 306




No comments:

Post a Comment