شہادتِ امام علی علیہ السلام پر امام حسن علیہ السلام کا خطبہ
امام حسن ع نے شہادت امام علی ع کے موقعہ پر خطبہ ارشاد فرمایا یہ خطبہ اہلسنت کی مختلف کتب میں مختلف الفاظ کے ساتھ موجود ہے۔
اس خطبے کے تمام متون اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ امام حسن افضلیتِ امام علی ع کے دل و جان سے قائل تھے۔
(۱)
طبقات الکبری امام ابو عبداللہ بن محمد سعد البصری جز الثالث ص ۳۸
(۲)
حضرت ابو طفیل واثلہ کہتے ہیں کہ امام حسن نےحمدِ خدا کے بعد امیر المومنین خاتم الوصیین کا ذکر کیا اور کہا اے لوگوں تم نے آج ایک ایسے شخض کو کھویا جس پر نہ اولین سبقت لے جاسکے نہ آخرین میں اس جیسا دیکھا گیا، رسول اللہ ص ہر جنگ میں اسے علم عطا کرتے اس کے داہنی جانب جبرائیل اور بائین جانب میکائیل رہتے اور ہو اس وقت تک نہ واپس آتا جب تک خدا اسے فتح نہ دیدے اللہ نے اس رات میں اس کی روح قبض کی جس رات وصیِ موسی حضرت یوشع بن نون کی روح قبض کی گئی اور اس رات عیسی ع کو آسمان پر اٹھایا گیا اور اسی رات قرآن کو نازل کیا گیا۔
مجمع الزوئد امام ہیثمی ج۱۱ ص ۱۴۶
(۳)
ابو خآلد بن جابر کہتے ہیں کہ جب حضرت علی علیہ السلام قتل کیے گئے تو حضرت امام حسن نے خطبہ دینے کھڑے ہوئے اور فرمایا: تم نے رات ایک شخص کو قتل کردیا ایسی رات جس میں قرآن نازل ہوا ، جس میں حضرت عیسی ع آسمان پر اٹھائے گئے جس میں حضرت موسی کے ساتھ یوشع بن نون شہید کیے گئے خدا کی قسم اولین میں بھی کوئی آپ سے آگے نہیں جا سکا اور نہ آئندہ آنے والے لوگ جا پائینگے خدا کی قسم رسول ص نے انھیں لشکر دے کر روانہ کرتے تو جبرئیل اس کی داہنی جانب رہتے میکائیل اس کی بائیں جانب رہتے۔
تاریخ طبری ج ۵ ص ۱۵۷ طبع مصر۔
(۴)
فضائل الصحابہ امام احمد بن حنبل ج۱ ص ۷۳۷ حدیث: ۱۰۱۳
بہترین
ReplyDeleteسلامت رہیں قبلہ
بہترین
ReplyDeleteسلامت رہیں قبلہ