شیعانِ علی علیہ السلام
١. حمران بن عین روایت کرتے ہین کہ ایک دن امام سجاد ع اپنے گھر مین تشریف فرما تھے کہ اچانک دروازے پر دستک ہوئی آپ ع نے کنیز سے پوچھا کون آیا ہے؟ کنیز نے عرض کیا مولا آپ کے شیعون کا گروہ آیا ہے یہ سن کر امام ع مقام سے کھڑے ہوئے اور تیزی سے دروازے کی جانب بڑھے آپ ع نے دروازہ کھول کر دیکھا تو فوراً واپس آگئے اور فرمایا: انہون نے جھوٹ کہا ان کے چہرون پر شیعہ ہونے کی علامات ہی کہان ہین؟ آثارِ عبادت کہان ہین؟ سجدے کی علامات کہان ہین؟ ہمارے شیعون کی تو پہچان ہی عبادتِ الہی کی وجہ سے ہوتی ہے عبادت یعنی طویل سجدون کی وجہ سے ان کی ناک زخمی ہوتی ہے اور عبادت کی کثرت کی وجہ سے ان کی پیشانیون پر گٹے پڑے ہوتے ہین روزون کی وجہ سے ان کے شکم پشت سے لگے ہوتے ہین اور ان کے ہونٹ خشک ہوتے ہین عبادات کی وجہ سے ان کے چہرے متورم ہوتے ہین شبِ بیداری اور روزون کہ وجہ سے ان کے جسم کمزور ہوتے ہین اور جب لوگ سوئے ہوتے ہین وہ جاگ کر عبادت کررہے ہوتے ہین.
اوصافِ شیعہ شیخ صدوق ص٧٨
٢. امام محمد باقر ع نے فرمایا اے جابر اطاعتِ الہی کے علاوہ قربت کا کوئی اور راستہ نہین اور ہمارے پاس دوزخ سے رہائی پانے کے لیے کوئی دستاویز نہین اور تم مین سے خدا کے سامنے کوئی اور حجت نہین لہذا جو اللہ کا اطاعت گزار ہے وہ ہمارا دوست ہے جو اللہ کا نافرمان ہے وہ ہمارا دشمن ہے اور عمل اور پرہیزگاری کے علاوہ ہماری ولایت کا حصول ناممکن ہے.
اوصافِ شیعہ شیخ صدوق ص٤٨
٣. امام جعفرِ صادق ع نے فرمایا: شیعہ وہ ہے جس کا شکم و شرمگاہ حرام سے محفوظ ہو اور اس کا جہادِ نفس سخت ہو خوشنودیِ خدا کے لیے عمل کرے اور ثواب کی امید رکھے اور عذابِ خدا سے ڈرتا رہے جب تم ایسے لوگون دیکھو تو سمجھو کہ وہ میرے شیعہ ہین.
اصولِ کافی باب ٢٢٧ ج٣ ص١٦٤.
٤. امام جعفرِ صادق ع سے روایت ہے کہ آپ ع نے فرمایا: مومن وہ ہے کہ جب وہ کسی سے راضی ہو تو یہ امر اسے گناہ کی جانب نہ لے جائے اور جب غصہ ہو تو قولِ حق سے روگردانی نہ کرے جب قادر ہو تو یہ قدرت اسے ظلم کی طرف نہ لے جائے اور اپنے حق سے ذیادہ کا خواہشمند نہ رہے.
اصولِ کافی باب ٢٢٧ ص ١٦٣
٥. امامِ صادق ع کا ہی فرمان ہے کہ آپ ع نے ارشاد فرمایا: ہمارے شیعہ پرہیزگار, کارِ خیر مین ہر وقت کوشان رہنے والے وفادار امانتدار زہد و تقوی اور عباداتِ الہی بجالانے والے شبانہ روز اکاون رکعت نماز ادا کرنے والے راتیب عبادتِ الہی مین گزانے والے اور دنون کو روزہ رکھنے والے اپنے اموال مین سے زکوۃ ادا کرنے والے خانہ خدا کا حج بجالانے والے اور ہر حرام کام سے دوری اختیار کرنے والے ہین.
اوصافِ شیعہ شیخ صدوق ص٤٨